چین پاکستان سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدام کریں ،جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی

سیاحت کے فروغ کیلئے چین نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک قرار دے رکھا ہے ،چینی وفد سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) جنوب مغربی چین کے دس رکنی وفد نے گذشتہ روز پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی)کا دورہ کیا وفد کی قیادت چن ڈو اورسیز ٹریول کے صدر ہی یو گوان کر رہے تھے،پی ٹی ڈی سی کے جنرل منیجر علی اکبر ملک نے وفد کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں پی ٹی ڈی سی کی سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات گذشتہ 70سال سے قائم ہیں اور یہ دنیا کیلئے ایک مثال بن چکے ہیں اس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی تقویت ملی ہے،انہوں نے کہا کہ چین میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور چین نے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک قرار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے دونوں ممالک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوشش کریں اور اس سلسلے میں تعلقات کو فروغ دیں۔

متعلقہ عنوان :