چین افریقی ممالک میں دفاعی موجودگی مضبوط بنانا چاہتا ہے

افریقی ممالک میں سرمایہ کاری اور مالی امدادکے ذریعے چینی اثرو نفوذ میں اضافہ ہوا ہے چین خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے وسیع فوجی تعلقات قائم کر رہا ہے،سیاسی مبصرین

بدھ 27 جون 2018 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چین افریقی ممالک میں سماجی اور تجارتی اقدامات کے ذریعے اپنی دفاعی موجودگی مضبوط بنانا چاہتا ہے،دنیا چین کی اقوام متحدہ کی امن فورس میں شمولیت اور سرگرمیوں کو سراہتی ہے جبکہ چین اس خطے میں اپنی مصنوعات اور اسلحہ فروخت کر رہا ہے اور اپنے چینی اثاثہ جات کا تحفظ کر رہا ہے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے افریقہ میں چین نے معاشی،تجارتی اور اقوام متحدہ کی امن فوج میں اپنے دستوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے لیکن اب چین اس خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے وسیع فوجی تعلقات قائم کر رہا ہے اور علاقے میں اپنے اثرات میں اضافہ کر رہا ہے،ماہرین کے مطابق چین کی پیپلز لیبریشن آرمی خطے کے ممالک کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں بھی کر رہی ہے اور کئی ممالک میں چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبوتی میں کئی بندرگائیں تعمیر کر رہا ہے جبکہ افریقہ کی پہلی بجلی سے چلنے والی ریل کی تعمیر بھی کر رہا ہے۔چین اس خطے میں پہلا فوجی اڈا بھی تعمیر کر رہا ہے جس سے نقل و حرکت کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔بیشتر مبصرین اب یہ پیشنگوئی بھی کر رہے ہیں چین اس خطے میں مزید اڈے بھی تعمیر کریگا چین تنزانیہ اور دیگر افریقی ممالک میں سرمایہ کاری اور مالی امدادکے ذریعے اپنے اثرو نفوذ میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔