امریکہ اور چینی وزراء دفاعکی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کی بڑی اہمیت ہے،امریکی سیکرٹری دفاع مستقبل میں اعتماد اور تعاون ہمارے لیے بہت اہم ہے،چینی وزیر دفاع وہی فینگ ہی

بدھ 27 جون 2018 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) امریکہ کے دفاعی سیکرٹری جم میٹس نے گذشتہ روز اپنے چینی ہم منصب وہی فینگ ہی سے ملاقات کی دونوں رہنمائوں نے امریکہ چین تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،رائٹر کے مطابق ملاقات کھلے ماحول میں ہوئی، جنوبی چینی سمندر اور تجارتی کشید گی کے ماحول کے باوجودچین امریکہ بات چیت کا انداز مثبت رہا ہے۔

(جاری ہے)

جم میٹس پہلے پنٹاگون سربراہ ہیں جو 2014کے بعد چین کا دورہ کر رہے ہیں،چینی وزیر دفاع وہی فینگ ہی نے کہا انہوں توقع ہے کہ بات چیت کا یہ مراحلہ کھلے اور دیانیت دارانہ مذاکرات کے ذریعے ہو گا امریکی دفاعی سیکرٹری جم میٹس کا کہنا ہے کہ میں یہاں ہوں کیونکہ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کی بڑی اہمیت ہے اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں،امریکی سکرٹری دفاع نے اپنے چینی ہم منصب کو پینٹاگون کے دورے کی دعوت بھی دی، چینی وزیر دفاع نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہم منصب کا دورہ اس وقت دونوں ممالک اور ان کی فوجوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک نیا مثبت عنصر ہے۔

درحقیقت یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کہ ہم مستقبل میں فوجی اعتماد اور تعاون قائم کریں۔