ڈیمز بقاء کیلئے نہایت ضروری ‘چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کیلئے قربانی دینا ہوگی‘ چیف جسٹس

کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے‘جو ڈیم متنازعہ نہیں ان پر فوکس پہلے کیوں نہ کریں‘ سیاسی حکومتوں نے دس سال میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے کیا کیا ‘ ڈیمز کی تعمیر کے لئے وکلاء بھی حصہ ڈالیں گے‘ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے ‘کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا کی زمین کو پانی نہیں مل سکے گا ‘ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا‘ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ لوگوں کی تجاویز آئیں سب کو مل بیٹھ کر ایشو کے حل کے لئے سوچنا ہوگا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

بدھ جون 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم کیس میں ریمارکس دیئے کہ ڈیمز پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہیں‘ چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کے لئے قربانی دینا ہوگی‘ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے‘جو ڈیم متنازعہ نہیں ان پر فوکس پہلے کیوں نہ کریں‘ سیاسی حکومتوں نے دس سال میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے کیا کیا ‘ ڈیمز کی تعمیر کے لئے وکلاء بھی حصہ ڈالیں گے‘ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے ‘کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا کی زمین کو پانی نہیں مل سکے گا ‘ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا‘ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ لوگوں کی تجاویز آئیں سب کو مل بیٹھ کر ایشو کے حل کے لئے سوچنا ہوگا۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک اور اعتزاز کو معاونت کا کہا ہے درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تمام صوبوں نے کالا باغ ڈیم پر اتفاق کیا تھا چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے شمس الملک نے بتایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ڈیم بنانا چیف جسٹس کا کام نہیں دنیا میں 46 ہزار ڈیم تعمیر ہوچکے ہیں‘ چائنا میں 22ہزار ڈیم بنائے گئے ہیں چین ایک ڈیم سے تیس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے بھارت 4500 ڈیم تعمیر کرچکا ہے شمس الملک نے بتایا کہ چیف جسٹس کے علاوہ کوئی اور انصاف نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہیں چاروں بھائیوں میں اتفاق ہونا چاہئیے چاروں بھائیوں کو ڈیمز کی تعمیر کے لئے قربانی دینا ہوگی ‘ہم نے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے کالا باغ ڈیم نہ بنا تو خیبرپختونخوا زمین کو پانی نہیں مل سکے گا ہمیں ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ لوگوں کی تجاویز آئیں سب کو مل بیٹھ کر ایشو کے حل کے لئے سوچنا ہوگا۔

اعتزاز احسن نے بتایا کہ ڈیمز کے مخالفین سے بھی بات کرنی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو ڈیم متنازعہ نہیں ان پر فوکس پہلے کیوں نہ کریں۔ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کچھ نہیں ہوا سیاسی حکومتوں نے دس سال میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے کیا گیا۔ ڈیم تو ہر حال میں بننا ہے یہ بتائیں ڈیمز کن جگہوں پر بنیں گے مجھے مسئلے کا حل بتائیں مجھے بندے بتائیں ماہرین کے نام بتائیں میں نے سب کو بلا کر اندر سے کنڈی لگا دینی ہے کم از کم اس مسئلے پر گفت و شنید شروع کرنی چاہئے۔

ایک کمیٹی یا ٹیم تشکیل دینی پڑے گی۔ انجینئر امتیاز نے بتایا کہ ہمیں ایک نہیں بلکہ درجنوں ڈیم بنانے پڑیں گے بدعنوانی کے لئے تھرمل پاور اسٹیشن بنائے گئے بھاشا ڈیم سے کالا باغ سے زیادہ بجلی پیدا ہوگی۔ بدعنوانی کی وجہ سے ڈیموں کی تعمیر نہیں ہوئی نواز شریف حکومت نے تینس و فیصد زائد قیمت پر تھرمل اسٹیشن لگائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے ہم سب فنڈز دیں گے ڈیم کی تعمیر کے لئے وکلاء بھی حصہ ڈالیں گے ۔ آئندہ ہفتے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں گے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔