سائرہ افضل تارڑکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

بدھ جون 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی اورسابق وفاقی وزیر کو انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شہبازرضوی نے سابق وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شوکت بھٹی نے الیکشن ٹریبونل میں موقف اختیار کیا کہ سائرہ افضل تارڑ نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،سابق وفاقی وزیر نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کاذکر نہیں کیا،وہ آرٹیکل62،63 کے تحت الیکشن لڑنے کی اہل نہیں،،عدالت سے استدعا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔۔الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست شوکت بھٹی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیکرمستردکردی اورسائرہ افضل تارڑ کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔