سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اور قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم آفیئرز کا اجلاس (آج)ہوگا

بدھ جون 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اور قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم آفیئرز کے اجلاس (آج)ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق ینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم آفیئرز کا اجلاس (آج)جمعرات کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر نزہت صادق کریں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت میری ٹائم آفیئرز کے ماتحت اداروں اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کااجلاس بھی (آج)جمعرات کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کریں گے۔ اجلاس میں پٹرولیم کمپنیز او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ایل سی ڈی سی اییل کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اور وزارت کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :