Live Updates

تحریک انصاف کا بلین ٹری منصوبہ …چترال پراجیکٹ کے 200ملازمین کو فارغ کر دیا گیا

9 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی ملازمین نے دفتر جنگلات کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے

بدھ 27 جون 2018 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبہ چترال پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا‘ گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مظاہرین نے جنگلات دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے جاتے ہیں تحریک انصاف کا بلین ٹری منصوبہ بھی ٹھپ ہوگیا چترال میں پراجیکٹ کے دو سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نکالے گئے ملازمین کو گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ بھی نہ ملی ملازمین نے محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2015 سے وہ اس پراجیکٹ کے لئے کام کررہے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد انہیں بغیر نوٹس کے نکال دیا گیا ہمیں جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں۔ مظاہرین نے بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ بلا معاوضہ درخواست لگوائے ہمیں انصاف دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات