امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی چینی ہم منصب وائی فینگ سے ملاقات

بدھ 27 جون 2018 14:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے چینی ہم منصب وائی فینگ سے ملاقات کی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو انتہائی اہم قرار دیا۔

(جاری ہے)

جیمز میٹس نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعلقات بھی لازمی ہیں۔ جیمز میٹس کے اس دورے کا مقصد دونوں عسکری و اقتصادی قوتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔چین کے بعد امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا اور پھر جاپان جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :