روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بدھ 27 جون 2018 14:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘ نیمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج کی طرف سے ڈھائے گئے مظالم بارے ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کم از کم 13 سینئر فوجی اہلکاروں کے نام جاری کیے گئے ہیں، تنظیم نے ان اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس رپورٹ کا عنوان ’ہم سب کچھ تباہ کر دیں گے‘ ہے اور یہ میانمار کے ایک فوجی اہلکار کے الفاظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ الفاظ میانمار کے فوجیوں کی روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :