مالٹا،سمندر میں پھنسے جہاز کے کپتان نے حکومت سے لنگر انداز ہونے کی اجازت مانگ لی

بدھ 27 جون 2018 14:50

ویلیٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے ہوئے مہاجرین کے جہاز کے کپتان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سمندر کی صورتحال میں خرابی کے پیش نظر جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کپتان نے یہ درخواست منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھیجی۔ کپتان کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود بیشتر مہاجرین کافی بیمار ہیں اور انہیں طبی امداد درکار ہے۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کے اس جہاز پر 234 مہاجرین سوار ہیں اور اٹلی کے انکار کے بعد یہ پچھلے چھ دنوں سے مالٹا کے قریب سمندر میں پھنسا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :