Live Updates

پاکستانی گلوکار فرحان سعید کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ساتھ تصاویر وائرل

ریحام خان کا حمزہ علی عباسی کو مضحکہ خیز انداز میں دلاسہ ''میں ہوں نا'' ۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جون 2018 14:56

پاکستانی گلوکار فرحان سعید کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ساتھ تصاویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے نئے نعرے اور اپنی الیکشن مہم کے لیے نئے نئے گانے متعارف کروا دئے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم کے لیے پاکستانی گلوکار فرحان سعید گانا گائیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ملاقات بھی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

فرحان سعید کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ہمراہ تصاویر وائرل ہونے پر ٹویٹر صارفین نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی اور کہاکہ حمزہ علی عباسی کو عمران خان کا قریبی رفیق سمجھا جاتا ہے ، فرحان سعید کی عمران خان کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر حمزہ علی عباسی کو یقیناً بہت دُکھ ہوا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹر صارف نے تو اس ملاقات پر حمزہ علی عباسی کے رد عمل کی ایک مزاحیہ تصویر بھی بنا ڈالی اور لکھا کہ یہ تصویر دیکھ کر اس وقت حمزہ علی عباسی کی کچھ ایسی حالت ہو گی۔

یہ تصویر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی نظر سے گزری تو وہ اس پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ریحام خان نے مضحکہ خیز انداز میں حمزہ علی عباسی کو خوشخبری بھی سنا دی۔ ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کوئی نیا چہرہ ڈھونڈ لیا ہے تو کوئی بات نہیں، میں نے اپنی نئی فلم میں حمزہ علی عباسی کے لیے ایک نیا کردار لکھا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں ''میں ہوں نا'' بھی تحریر کیا۔
ریحام خان کے اس مزاحیہ تبصرے سے صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے اور ریحام خان کی حس مزاح کی خوب تعریف کی۔ خیال رہے کہ انتخابی مہم کا گانا گانے کے لیے پی ٹی آئی نے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کیا ہے جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔

گذشتہ روز پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018ء کا آفیشل گانا گانے کے لیے اعتماد کرنے پر پارٹی چئیرمین کا شکریہ ادا کیا۔ فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا ۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرحان سعید متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جن میں، ’سجنی‘، ’تھوڑی دیر‘، ’دل ہوا پنچھی‘، ’ہلکا ہلکا سرور‘ اور دیگر شامل ہیں۔ فرحان سعید گلوکاری کے ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھاتے ہیں اور حال ہی میں ان کا رمضان کا خصوصی ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ ریکارڈ توڑ ہٹ ثابت ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات