ْ شہباز شریف کا کراچی میں ناکام ترین دورہ رہا ، عوام نے مسترد کر دیا ‘ثمینہ خا لد کھر گی

عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا ،25جو لا ئی پیپلز پا ر ٹی کی فتح کا د ن ثا بت ہو گا

بدھ جون 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) صدر پیپلز پار ٹی ویمن و نگ پنجا ب این اے 132سے امیدوار قومی اسمبلی ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کراچی میں ناکام ترین دورہ رہا ، کراچی کی عوام نے شہباز شریف کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں الیکشن میں عبرت ناک شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، ملک کو پیرس نہیں کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے، شہباز شریف اہل کراچی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر گمراہ کر رہے ہیں ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میںلیدڑ‘اپل‘ہڈیارہ اور خا نکے میں مختلف تقر یبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر علا قہ کی معرو ف شخصیت ملک نور محمد نے اہل اپل کی طر ف سے ثمینہ خا لد گھر کی کیلئے انتخابا ت میں بھر پورحما یت کا اعلان کیا اور پور ے علا قہ سے انہیں ووٹ دینے کی یقین دہا نی کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خا لد گھر کی نے اہل علا قہ کی حما یت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ میر ی پور ی کو شش ہو گی کہ انتخابا ت میں کامیا بی حا صل کر نے کے بعد علا قہ کی تقد یر بد لی جائے صا ف پانی کی فراہمی ‘ بے روز گار نو جوانوں کیلئے نو کریا ں علا قہ کی فلاح و بہبو د میر ی تر جیح ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ سا بق حکمران فیملی نے عوام کی فلاح بہبو د کی بجائے اپنے ذاتی بینک اکاونٹس کی تر قی کو تر جیح دی اسی وجہ سے ملک میں بے روز گاری عام ہو ئی پیپلز پار ٹی عوام کی حقیقی پار ٹی ہے جو غر یبو ں کے دکھ در د کو اپنا دو کھ سمجھتی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملک کو لوٹنے اور برباد کرنے والے آج پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارہوکر الیکشن بروقت کروائے۔

انہوں نے کہا کہ نوا ز لیگ لاکھ جتن کر لے اب اس کی دال نہیں گلے گی پیپلز پار ٹی و فا ق کی علا مت ہے عمران خان اور نوازشریف اب قوم کو مزید بے و قو ف نہیں بنا سکتے عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا جو لو گ پار ٹی ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں وہ ملک اور قوم کی خد مت کیا کر ینگے عمران خان اور ان کی پار ٹی کاواحد مقصد اقتدار کا حصو ل ہے ان کے ایجنڈے میں غر یبو ں کیلئے کچھ نہیں پیپلز پار ٹی غر یبو ں کی جماعت ہے اور پی ٹی آئی امیرو ں کی جماعت ہے 25جو لا ئی پیپلز پا ر ٹی کی فتح کا د ن ثا بت ہو گا ۔