V کے خلاف جاری مہم کی بہتری اور تاحال کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محبوب اسلم کے زیرِ نگرانی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ پر چلنے والیHTV گاڑیوں کے خلاف سخت چیکنگ کا آغا زکر دیا‘ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محبوب اسلم

بدھ 27 جون 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ محبوب اسلم کے زیر نگرانی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں این فائیو نارتھ زون جوکہ پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر محیط ہے پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور HTVsکے خلاف جاری مہم کی تاحال کارکردگی اور مزید بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مذکورہ آپریشنل میٹنگ میں تمام سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی آ ئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کامیاب مہم میں 01-04-2018سی26-06-2018 تک 437104 موٹرسائیکل سواروں کو چالان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 87625482 روپے کا بھا ری جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران 36381موٹر سائیکلز کو تحویل میں لیا گیا اور 12244موٹرسائیکل سواروں کے کاغذات کی ضبطگی عمل میں لائی گئی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں جی ٹی روڈ این فائیو نارتھ پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مال بردارگاڑیوں(HTVs) کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورزکیطرف سے اوور لوڈنگ ، اوور سپیڈنگ ،لین وائیلیشن ، اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والی بے ضابطگیوں کو خصوصی طور پر مد ِ نظر رکھا جا رہا ہے اور اس مد میں یکم مئی 2018سے 145819مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو 78659508روپے کا بھاری جرمانہ کیا جا چُکا ہے۔

۔آخر میں ڈی ائی جی محبوب اسلم نے تمام آفیسرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس مہم میں مزید بہتری لانے کا پر عزم اعادہ کیا تاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے انسداد اور سڑک استعمال کرنے والوں کو محفوظ سفر کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔