فیض نقشبندی کی یورپی رکن پارلیمنٹ سے جنیوا میں ملاقات

بدھ 27 جون 2018 15:00

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) کشمیری نمائندہ سیدفیض نقشبندی نے جنیوا میںاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر یورپی رکن پارلیمنٹ جان ہاوارتھ سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے آزاد عدلیہ اور وکلا ء کے بارے میں خصوصی نمائندے ڈیاگو گارسیا سیان سے بھی ملاقات کی اور اور انہیں کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈیاگو گارسیا نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی امریکی عدالت کے جج اور پیرو کے انصاف اور امور خارجہ کے وزیر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔