کسی کی بلیک میلنگ میںآئے بغیرمحکمانہ ذمہ داریاںپوری کرونگا‘ڈاکٹر طارق محمود

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کاپوراعملہ پوری دیانتداری،فرض شناسی اورپیشہ ورانہ صلاحیتوںکے ساتھ دن رات اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہاہے

بدھ 27 جون 2018 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹرطارق محمودنے کہاہے کہ کسی کی بلیک میلنگ میںآئے بغیرمحکمانہ ذمہ داریاںپوری کرونگاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کاپوراعملہ پوری دیانتداری،فرض شناسی اورپیشہ ورانہ صلاحیتوںکے ساتھ دن رات اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہاہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںلگے پانی کے غیرقانونی کنکشن کسی بھی دبائو میںآئے بغیرمنقطع کرونگا فری ایمرجنسی سروسزکے ذریعے ایک سال میںتقریبا1لاکھ مریض مستفیدہوئے سانپ اورکتے کے کاٹنے کی ویکسین ہمہ وقت موجودہے ضلع کوٹلی میںفری ایمرجنسی کے نفاذکے بعدلاکھوںکی تعدادمیںمریضوںکامستفیدہوناشعبہ صحت کے لیے حکومت آزادکشمیرکے اقدامات کامنہ بولتاثبوت ہے صحت کے شعبہ میںلوگوںکوفری ایمرجنسی کے نفاذسے ریلیف مل رہاہے جدیدعلاج میںایکویپمنٹ کی بڑی اہمیت ہے صحت کے شعبہ کی طرف پوری توجہ مبذول کررکھی ہے کوٹلی ہسپتال میںتتہ پانی،منڈھول،ہجیرہ،پلندری،حویلی سے مریض آنے کی وجہ سے بڑادبائو ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کوStrengthenکررہے ہیںاب آزادکشمیرمیںمریضوںکی این جی اوپلاسٹی کی سہولیات بھی میسرہونگی ڈاکٹرزنے اپنی پوری توجہ خدمت خلق کے لیے وقف کی ہوئی ہے -ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاپنے چیمبرمیںمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان، سینئرصحافی طارق لون،شاہنوازبٹ،رضوان قریشی،شوکت قمر،کاشف شبیر،سرداراسحاق،مرزابشیربیگ،محمدسلیم بٹ،ذوالفقارڈوگرہ،عمرخطاب،محمدندیم،نعیم کوکب کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرطارق محمودنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکے شعبہ صحت کے لیے انقلابی اقدامات کی بدولت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںسرنج سے لے کرہارٹ کے انجکشن تک فری دستیاب ہے عوام کوسہولیات میسرآرہی ہیںڈاکٹرزحضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے خدمت خلق کررہے ہیں صحت کے شعبہ کی ترقی اوربہتری کے لیے مزیداقدامات بھی اٹھارہاہوں ڈاکٹرزمریضوںکی نگہداشت اوردیکھ بھال کے لیے اپنی پوری توانائیوںاورصلاحیتوںکوبروئے کارلارہے ہیںہسپتال میںمریضوںکے علاج معالجے کے لیے ضروری سامان اورمشینوںکی فراہمی سے مزیدسہولیات میسرہوئی ہیں انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ کیومیںایمرجنسی سروسز کے نفاذکے مثبت ثمرات آرہے ہیںڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی آبادی کے لحاظ سے اہمیت کاحامل ہے کوٹلی ہسپتال کواگلے مالی سال کے بجٹ میںنئی عمارت بنائیںگے بہتراندازمیںڈائیلاسزمشینیںچلانے سے زیادہ سے زیادہ افرادمستفیدہورہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کی ایمرجنسی سروس اس وقت بہترین ایمرجنسی سروس ہے۔

متعلقہ عنوان :