ٹیکساس میں مٹی کا طوفان اٴْمڈ آیا،نظام زندگی مفلوج،ٹریفک کی روانی بھی متاثر

بدھ 27 جون 2018 15:00

ٹیکساس ستی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) امریکامیں موسم کی ایسی سختی اٴْس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اٴْمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ٹاون لب بک میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اٴْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :