مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز پر کئی بیمار مہاجرین موجود ہیں، کپتان

کہ سمندر کی صورتحال میں خرابی کے پیش نظر جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے،مطالبہ

بدھ 27 جون 2018 15:00

مالٹا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے ہوئے مہاجرین کے جہاز کے کپتان نے مالٹا سے درخواست کی ہے کہ سمندر کی صورتحال میں خرابی کے پیش نظر جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کپتان نے یہ درخواست منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھیجی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز پر موجود بیشتر مہاجرین کافی بیمار ہیں اور انہیں طبی امداد درکار ہے۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کے اس جہاز پر 234 مہاجرین سوار ہیں اور اٹلی کے انکار کے بعد یہ پچھلے چھ دنوں سے مالٹا کے قریب سمندر میں پھنسا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :