اسرائیلی ڈرون کا غزہ میں ہدف پر حملہ، حماس کی جوابی کارروائی،پانچ میزائل داغے

بدھ 27 جون 2018 15:00

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں بدھ کی صبح چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایاکہ ایک اسرائیلی ڈرون نے النصیرات کیمپ کے قریب کھڑی حماس کے ایک جنگجو کی گاڑی پر میزائل داغا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں کار تباہ ہو گئی تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رد عمل میں غزہ پٹی سے کم از کم پانچ میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے۔ تاحال اسرائیل نے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اسرائیل نے پتنگیں اور غبارے لے جانے والی چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا اور اس عمل میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔