میانمار کے فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

پرتشددکارروائیوں میں 13فوجی افسران ملوث، انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت کارروائی کی جائے،مطالبہ

بدھ 27 جون 2018 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ طور پر ملکی فوج کی جانب ڈھائے گئے مظالم پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کم از کم تیرہ سینئر فوجی اہلکاروں کے نام بیان کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کو جاری کی۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس رپورٹ کا عنوان ہم سب کچھ تباہ کر دیں گے ہے اور یہ میانمار کے ایک فوجی اہلکار کے الفاظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ الفاظ میانمار کے فوجیوں کی روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :