ملائیشیاکے سابق وزیراعظم سے تحویل میں لیے گئے اثاثوں کی مالیت27کروڑ ڈالر

ملکی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیا تحویل میں نہیں لی گئیں،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کی گفتگو

بدھ 27 جون 2018 15:00

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ نے کہاہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے اب تک تحویل میں لیے گئے اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے۔ ملکی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیا تحویل میں نہیں لی گئیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ ملکی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیا تحویل میں نہیں لی گئیں۔

پولیس نے بارہ ہزار سے زائد زیوارت، 423 مہنگی گھڑیاں، 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز اپنی تحویل میں لیے ہیں۔ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی رزاق کے خلاف کرپشن کیس پر دوبارہ کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔ نجیب رزاق پر ریاستی رقوم سے ساڑھے چار بلین ڈالر کی ہیرا پھیری کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :