امریکی وزیر دفاع کا دورہ چین،ہم منصب سے ملاقات میں عسکری تعاون پرزور

دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی انتہائی اہم ،جیمزمیٹس/ چینی صدرشی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے

بدھ 27 جون 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چین کے اپنے اوٓلین دورے پر بیجنگ پہنچ گئے،ان کے اس دورے کا مقصد دونوں عسکری و اقتصادی قوتوں کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو میٹس نے اپنے چینی ہم منصب وائی فینگے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کو انتہائی اہم قرار دیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں قوتوں کے مابین عسکری تعلقات بھی لازمی ہیں۔ میٹس چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین کے بعد امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا اور پھر جاپان جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :