سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، پاکستانی کھلاڑی یاسین خٹک، عثمان ندیم انڈر 13، نور زمان، محمد حمزہ خان، محمد عماد، سید حسنین، محمد اشراب انڈر 15، رفیع خان، حماد خان انڈر 17 اور ذیشان زیب انڈر 19 تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 27 جون 2018 15:00

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی یاسین خٹک، عثمان ندیم انڈر 13، نور زمان، محمد حمزہ خان، محمد عماد، سید حسنین، محمد اشراب انڈر 15، رفیع خان، حماد خان انڈر 17 اور ذیشان زیب انڈر 19 تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے بوائز انڈر 13 ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں پاکستانی کھلاڑی عثمان ندیم نے ملائیشیا کے ہنری کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی جبکہ یاسین خٹک نے ملائیشیا کے ویرون ہنگ کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، طلحہ بن زبیر اور انس علی شاہ کو ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں نور زمان نے ملائیشیا کے دھرین کو 3-2 سیٹس سے ہرایا، محمد اشراب عرفان نے ملائیشیا کے محمد آدم کو 3-0 سیٹس سے شکست دی، سید حسنین نے ملائیشیا کے جیدن دیو کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، محمد عماد نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی اور محمد حمزہ خان نے ہم وطن کھلاڑی طیب رائوف کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، بوائز انڈر 17 ایونٹ میں پاکستان کے رفیع خان نے ہم وطن کھلاڑی خوشحال ریاض خان کو 3-1 سیٹس سے ہرایا، پاکستان کے سبحان احمد کو ملائیشیا کے عامر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی کھلاڑی حماد خان بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ملائیشیا کے چیو یو کو شکست فاش سے دوچار کیا، بوائز انڈر 19 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے ملائیشیا کے وینسنٹ کو ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ عباس اور سعد عبداللہ ناکامی کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :