فٹبال ورلڈکپ 2018،اب تک22پینلٹیز کانیاعالمی ریکارڈ قائم ہوگیا

اس سے قبل ایک میگاایونٹ میں 18پینلٹیزایوارڈ کی گئی تھیں جبکہ وڈیواسسٹنٹ ریفریز سسٹم کے ذریعے 9پینلٹیز دی گئیں

بدھ 27 جون 2018 15:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) فٹبال ورلڈکپ 2018میں اب تک22 پینلٹیز کانیاعالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔اس سے قبل ایک میگاایونٹ میں 18پینلٹیزایوارڈ کی گئی تھیں جبکہ وڈیواسسٹنٹ ریفریز سسٹم کے ذریعے 9پینلٹیز دی گئیں۔روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئی40 میچوں22 پینلٹیز دی گئیں۔جوایک ورلڈکپ کانیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل ایک ورلڈکپ میں 18 پینلٹیز کاریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

1990,1998اور2002کے میگاایونٹ میں 18پینلٹیز ایوارڈ کی گئیں جبکہ 1998 میں ریکارڈ 17پر گول کئے گئے۔مجموعی طور پر21ورلڈکپ میں 182پینلٹیز دی گئی ہیں۔جن میں سی147پرگول بنے۔22گول کیپرز نے روک لیں جبکہ 13ضائع ہوئیں۔روس میں جاری ورلڈکپ میں ریکارڈ 22پینلٹیز وڈیو ریویوسسٹم وی اے آر ہے۔ جس کے ذریعی9پینلٹیز کافیصلہ ہوا۔22پینلٹیزپر17گول اسکورہوئے۔اورسابقہ ریکارڈ برابرہوگیا۔پینلٹی پرمزید ایک گول ہونیسے نیاریکارڈ بن جائے گا۔بعض ریفریز نے وی ایآر استعمال نہیں کیا۔دی جانے والی پینلٹیز کافی میچ اوسط 0.52ہے۔اس اوسط سے بقیہ24میچز میں مزید 12پینلٹیز دی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :