فیفا ورلڈ کپ ،انگلینڈ کے کپتان ورلڈکپ گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پرآگئے

کرسچیانو رونالڈو اوربیلجیئم کے رومیلو لوکاکو 4 گول کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود،چیری شوف اورڈی کوسٹابھی ریس میں موجود

بدھ 27 جون 2018 15:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین پاناما کیخلاف ہیٹ ٹرک بناکرورلڈکپ گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پرآگئے جبکہ پرتگالی اسٹار کرسچیانو رونالڈو اوربیلجیئم کے رومیلو لوکاکو چار گول کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔چیری شوف اورڈی کوسٹابھی ریس میں موجود ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ کا حصول بے حداہم ہوتاہے۔

یہ ایوارڈ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کودیاجاتاہے۔دوپلیئرز کے برابرہونے پر زیادہ گول کرنے میں معاونت کرنے والے کھلاڑی کودیاجاتاہے۔گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین پانچ گول کے ٹاپ پوزیشن پرآگئے ہیں۔ انہوں نے تیونس کے خلاف دوگول کئے۔پانامہ پرانگلینڈ کی چھ ایک کی فتح میں ہیری کین کی شاندارہیٹ ٹرک شامل تھی۔

(جاری ہے)

جس نے انگلش کپتان کوگولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں نمایاں کردیاہے۔پرتگال کے سپراسٹار کرسچیانو رونالڈو نے اسپین کے مقابل پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک بنائی۔اورمیچ تین تین سے برابرکرنے میں نمایاں کردار اداکیا۔رونالڈو نے مراکش سے دوسرے میچ میں بھی اپنی ٹیم کا واحدگول کیا۔اورچارگول کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔بیلجیئم کے رومیلولوکاکو نے بھی پانامہ اورتیونس کے خلاف دونوں میچوں میں دو،دو گول کئے۔

اورچارگول کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔انگلینڈاوربیلجیئم کے آخری میچ میں دونوں پلیئرزاپنی پوزیشن بہتربناسکتے ہیں۔روس کے چیری شوف اوراسپین کی ڈیگوکوسٹا بھی تین تین گول کرکے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں موجود ہیں۔بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ،روس کے آرٹم ڈزوبا اورانگلینڈ کے جون اسٹونز دو،دوگول کرچکے ہیں۔