بابراعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا

بیٹنگ کے دوران کسی تکلیف کا احساس ہوا تو شان مسعود ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے

بدھ جون 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کی میچ فٹنس کا جائزہ اگلے ہفتے لیا جائے گا۔ بیٹنگ کے دوران کسی تکلیف کا احساس ہوا تو شان مسعود ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کی تیاری کیلیے کیمپ کے پہلے روز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز میں شامل تمام 19 کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ دیے، انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں بازو کے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم بھی اس امتحان میں سرخرو ہوئے تاہم انھوں نے کیمپ میں بیٹنگ نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان بیٹسمین اگلے ہفتے نیٹ پریکٹس شروع کریںگے، اگر اس دوران انھیں تھوڑی سی تکلیف کا بھی احساس ہوا تو شان مسعود کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے گا، زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سی8جولائی تک ہوگی، صرف ایک روزہ میچز کیلیے منتخب کھلاڑیوں یاسر شاہ، جنید خان، امام الحق کے ساتھ بابر اعظم کی روانگی کا فیصلہ کرنے کیلیے وقت موجود ہے، میزبان سے 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز 13جولائی کو ہونا ہے۔