فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل(آج) آخری چار گروپ میچ کھیلے جائینگے

بدھ جون 15:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل (آج) جمعرات کو آخری چار گروپ میچ کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو پہلا میچ گروپ ایچ میں شامل ٹیموں سینیگال اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایچ کی ہی ٹیموں جاپان اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔

شیڈول کے مطابق چوتھا میچ بھی گروپ جی کی ٹیموں پانامہ اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔