کر کٹ ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول

بدھ جون 15:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلئے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلیے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلیے ہے۔

متعلقہ عنوان :