ٹرافیوں سے زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں، ٹینس اسٹار سرینا ولیمز

بدھ جون 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) معروف ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی بہ نسبت بچوں کی زیادہ خواہشمند ہیں اور ان کی خاطر ریٹائر منٹ لینے پر بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

معروف عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرینا کا کہنا تھا کہ بچوں کی خاطر وہ وہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں، اس سے باتیں کرتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حمل سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش بھی سی سیکشن سرجری کے ذریعے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سرینا کا معروف عالمی جریدے کو دیا گیا یہ انٹرویو اگست کے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :