پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ایشین گیمز کیلئی8رکنی قومی ٹیم کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئی8رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کیلئی7کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 4 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان، محمد اقبال اور اعجاز احمد شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں ۔

اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کیمپ میں انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائینگے جس میں تائیکوانڈو کا ایونٹ 26 سے 31 اگست تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :