کورین کوچ سنگ جے لی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے تربیتی کیمپ کو (آج)جوائن کریں گے

بدھ جون 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) کوریا سے تعلق رکھنے قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کوچ سنگ جے لی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اسلام آباد میں جاری ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں(آج) جمعرات کو شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کوچ سنگ جے لی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد بدھ کی رات کو اسلام آباد پہنچیں گے اور کل جمعرات کو ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے اور کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :