میانمار، روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ مظالم کی (ہم سب کچھ تباہ کر دیں گی) کے نام سے تازہ رپورٹ جاری

�نئر فوجی افسران کے نام منظر عام پر، اہلکاروں کے خلاف انسانی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بدھ 27 جون 2018 15:00

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ایمنسٹی انٹر نیشنل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ مظالم پرہم سب کچھ تباہ کر دیں گے کے نام سے تازہ رپورٹ جاری کر دی، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کم از کم 13سینئر فوجی افسران کے نام منظر عام پر آگئے، متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف انسانی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ طور پر ملکی فوج کی جانب ڈھائے گئے مظالم پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کم از کم تیرہ سینئر فوجی اہلکاروں کے نام بیان کیے گئے ہیں۔

یہ رپورٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ ستائیس جون کو جاری کی۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس رپورٹ کا عنوان ہم سب کچھ تباہ کر دیں گے ہے اور یہ میانمار کے ایک فوجی اہلکار کے الفاظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ الفاظ میانمار کے فوجیوں کی روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :