ملائیشیا،نجیب رزاق کے 273ملین ڈالر کے اثاثہ جات حکومتی تحویل میں لے لئے گئے

پولیس نی12 ہزار زیوارت، 423 گھڑیاں، 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز تحویل میں لیے گئے،وفاقی تحقیقاتی ادارہ

بدھ 27 جون 2018 15:00

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کے 273ملین ڈالر کے اثاثہ جات حکومتی تحویل میں لے لئے گئے، اتنی بڑی مالیت کے اثاثہ جات کی تحویل ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے، پولیس نے بارہ ہزار سے زائد زیوارت، 423 مہنگی گھڑیاں، 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز اپنی تحویل میں لیے ہیں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کیسابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے اب تک تحویل میں لیے گئے اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ ملکی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیا تحویل میں نہیں لی گئیں۔ پولیس نے بارہ ہزار سے زائد زیوارت، 423 مہنگی گھڑیاں، 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز اپنی تحویل میں لیے ہیں۔ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی رزاق کے خلاف کرپشن کیس پر دوبارہ کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔ نجیب رزاق پر ریاستی رقوم سے ساڑھے چار بلین ڈالر کی ہیرا پھیری کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :