مالٹا، جہاز پر موجود مہاجرین بیمار، طبی امداد درکار، حکومت سے لنگرانداز کرنے کی اجازت طلب، کپتان

بدھ جون 15:00

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مالٹا کے سمندر میں پھنسے مہاجرین کے جہاز نے سمندری صورتحال کی خرابی کے باعث جہاز کو لنگر انداز کرنے کی اجازت طلب کی ہے،جہاز پر موجود بیشتر مہاجرین کافی بیمار ہیں اور انہیں طبی امداد درکار ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے ہوئے مہاجرین کے جہاز کے کپتان نے مالٹا سے درخواست کی ہے کہ سمندر کی صورتحال میں خرابی کے پیش نظر جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے۔

کپتان نے یہ درخواست منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھیجی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جہاز پر موجود بیشتر مہاجرین کافی بیمار ہیں اور انہیں طبی امداد درکار ہے۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کے اس جہاز پر 234 مہاجرین سوار ہیں اور اٹلی کے انکار کے بعد یہ پچھلے چھ دنوں سے مالٹا کے قریب سمندر میں پھنسا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :