سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی درخواست عدم پیروی پر خارج

بدھ جون 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن میں سندھ سے ممبر عبدالغفار سومرو کی صدارت میں تین رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی تاہم درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر کمیشن نے درخواست خارج کردی۔