غیر ملکی سرمایہ کاری 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے،افتخار بشیر

بدھ 27 جون 2018 15:20

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے رواں مالی سال کے 11ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں52 فیصد اضافے سے اس کا حجم4 ارب76 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میںاضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری افتخار بشیر نے کہا کہ براہ راست سرمایہ کاری میں چین سرفہرست ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور مفت زمین کی فراہمی سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔