کمشنر سرگودھا کی ہسپتالوں میں سانپ و کتے کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 15:20

سرگودھا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن )ریٹائرڈ( ظفر اقبال نے تمام ہسپتالوں میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کرنیکی ہدایت جاری کردی۔ ذرائع کے مطا بق کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی ہسپتال میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے تو اس کی اطلاع اپنے متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو دی جا ئے ۔

(جاری ہے)

ڈویژن کے تمام سر کا ری ہسپتال میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی دستیا بی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اگر کسی ہسپتال میں سانپ یا کتا کاٹنے سے کسی کی ہلاکت ہوئی اور وہاں پر ویکسین دستیاب نہ ہوئی تو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت ِپنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسیئن فراہم کردی ہے۔