انتخابی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر ۱ٓفس میں کنٹرول روم قائم

بدھ 27 جون 2018 15:20

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںانتخابی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کے فون نمبرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں، عوام سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر ضلع میں الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں ٹیلی فون نمبرز041-9201491 اور041-9201492 فراہم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں دیگر انتظامی وحفاظتی امور کی نگرانی کے علاوہ انتخابی مہم میں امیدواروں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ بھی کی جائیگی اور پوسٹرز، بینرز، ہینڈ بلز، پوٹریٹ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی، وال چاکنگ، ہورڈنگز، بل بورڈز اور پینا فلیکس کے ذریعے تشہیر پر پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے کے سلسلے میں شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔