Live Updates

عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ،ْ نامکمل نامزدگی فارم مکمل کر کے جمع کرادیا

بدھ 27 جون 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوگئے اور نامکمل نامزدگی فارم بھی مکمل کرکے جمع کرادیا۔عوام کی فلاح و بہبود کی شق این پٴْر نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے تھے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹریبونل کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے اور انہوں نے حلف نامے کی شق این پٴْر کردی۔ عمران خان نے فارم کی شق این میں نوٹ لکھا میں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نمل یونیورسٹی بنائی، کینسر ہسپتال بنایا، عوام کو اپنے آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا ہے۔ فارم مکمل کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کیا اورعقبی دروازے سے واپس چلے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات