کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی

بدھ جون 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی ،ْنگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے تمام صوبائی اداروں کو نمائش کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کردی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا ۔اجلاس میں ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات، ڈی جی رینجرز،، آئی جی سندھ،، پاکستان آرمی، نیوی و ایئرفورس کے سینئر افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2018 ڈیفنس ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات نے نمائش کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی جائیں گی جبکہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نگراںوزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر کو خوبصورت بنائے گی ،ْآئیڈیاز 2000 کے بعد یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اور اعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگی ۔فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارا ایونٹ ہے، سندھ حکومت میزبان ہے اور ہمیں اس کو ایک زبردست بنانا ہے۔