اوپن یونیورسٹی نے غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام تیار کرلیا

تربیتی پروگرام کو یونیسکو ،ْ جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے

بدھ 27 جون 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غیر رسمی و فاصلاتی نظام تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے ایک سمسٹر پر مشتمل چھ ماہ دورانیہ کا ٹیچرز ٹریننگ پروگرام تیار کرلیا ہے جس میں داخلوں کا آغاز سمسٹر خزاں 2018ء سے کیا جائے گا۔ شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل کے مطابق غیر رسمی تعلیمی اداروں کو تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کرنا ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش تھی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی واضح ہدایات اور اُن کی خواہش پراِس شعبے نے فاصلاتی نظام تعلیم کے اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے یہ نیا تربیتی پروگرام تیار کیا ہے۔اس تربیتی پروگرام کو یونیسکو ،ْ جائیکا اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس تربیتی پروگرام کا نصاب وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے تیار کیا ہے۔بلوچسپان اور دیہی سندھ کے خواتین خھوصی طور پر اس تربیتی پروگرام سے مستفید ہوسکیں گی کیونکہ اُن کو فیس میںخصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔شعبہ فاصلاتی و غیر سمی تعلیم نے یونیورسٹی کے ان پڑھ ملازمین کو لکھنا پڑھنا سکھانے اور انہیں لٹریٹ بنانے کے لئے ایڈلٹ لیٹریسی سینٹر بھی بنایا ہے اور اس اقدام کو یونیسکو نے شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔