چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

بدھ 27 جون 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو انہوں نے اپنے بیان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر تیمور اقبال جدون' جنرل سیکرٹری لقمان شاہ اور دیگر ارکان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیرجانبدارانہ صحافت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلے اپنی تما تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایوان بالا اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔