لائیو سٹاک ماہرین کیمویشیوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ جون 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) لائیو سٹاک ماہرین نے مویشیوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مویشی پال حضرات کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم اور سخت دھوپ میں اپنے جانوروں کو سایہ دار جگہ پر باندھیں ٹھنڈا اور تازہ پانی پینے کے لیے فراہم کریں گر م اور کھڑا پانی پینے کے لیے ہرگزنہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ تیز گرمی سے بچانے کے لیے جانوروں کو ٹھنڈی اور ہوا دار جگہ پر رکھیں، دن میں دو سے تین بار نہلائیں اور خوراک اور ونڈہ درجہ حرارت کم ہونے پر فراہم کریں۔۔ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے کہا کہ ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے چھوٹے بچوں کو خاص طور پر بکریوں کے بچوں کو دھوپ اور گرمی سے بچائیں کیونکہ ان کی اموات گرمی کی شدت سے زیادہ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :