دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک ایکسپوسینٹرکراچی میںمنعقد ہوگی

آئیڈیاز 2018 ڈیفنس ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 27 جون 2018 15:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک ایکسپوسینٹرکراچی میںمنعقد ہوگی۔ نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے تمام صوبائی اداروں کو نمائش کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کردی ہے۔نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت بدھ کوآئیڈیاز 2018 کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعلی ہائوس میں منعقدہوا ۔

اجلاس میں ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، پاکستان آرمی، نیوی و ایئرفورس کے سینئر افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر نگراں وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ آئیڈیاز 2018 ڈیفنس ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات نے نمائش کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی جائیں گی جبکہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

نگراںوزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر کو خوبصورت بنائے گی۔ آئیڈیاز 2000 کے بعد یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اور اعلی سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگی ۔فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارا ایونٹ ہے، سندھ حکومت میزبان ہے اور ہمیں اس کو ایک زبردست بنانا ہے۔