الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 کراچی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردے دیا

بدھ جون 15:41

الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 کراچی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 کراچی سے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرارد ے دیاہے، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔۔عمران خان کے خلاف محمد جاوید خالد نے درخواست دائر کی تھی جس میں اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیاتھا کہ حلف نامے میں عمران خان کے دستخط نہیں ہیں۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔