ایسٹبورن اوپن ٹینس، راجیو رام اور ایون ڈوڈگ نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ جون 15:47

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) امریکہ کے راجیو رام اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں امریکہ کے راجیو رام اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈرس سیپی اور مارکو سیشناٹو پر مشتمل اٹالین جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 13-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :