کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بدھ جون 15:55

کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرسوں( جمعرات) اورکل( جمعہ)شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم ہوا کی بندش سے حبس اورگرمی نے لوگوں کا جینا عذاب بنایا ہوا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اورجمعہ کو پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دوروزکے دوران شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بدھ کوبھی کراچی کا موسم ابرآلود رہا جبکہ بدھ کو کراچی میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سندھ کے علاقوںسکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا،اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں ہوں گی۔