طلبہ وطالبات کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے میدان میں آئیں ،سحر فاؤنڈیشن

بدھ جون 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سحر فاؤنڈیشن کے چیئرمین افتخارغزالی کراچی کے طلبہ وطالبات میں حق رائے دہی کے استعمال کی مہم کے سلسلے میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسی ٹیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنا لوجی (Zabist)اورذوالفقارعلی یونیورسٹی آف لاء کے طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جہاداور قتال کے نام پرنوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق اور بم تھامنے والے اور مساجد کے تحفظ اور ختم نبوت کے مذہبی جذبات کی آڑمیں طلبہ کے ہاتھوں میں ڈنڈاتھامنے اور دھرنے کے ذریعے جبری طورپراپنا نظریہ مسلط کرنے والوں کومستردکرنے کے لئے میدان عمل میں آئیںاور معماران وطن کی حیثیت سے ووٹ کے ذریعے ان جنونیوں سے وطن کومحفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سحر فاؤنڈیشن طلبہ وطالبات ونوجوانوں میں برداشت ،مکالمہ دلائل وبراہین کے ذریعے آزادئ اظہارکے کلچرکوپروان چڑھانے اور شہر قائد کوقائد کے افکا رکے ذریعے رواداری مذہبی ہم آہنگی واقلیتوں کے حقوق کی نگہبانی کراچی کوایک بار پھر 1977ء سے پہلے والاکراچی کودوبارہ روشنیوں کاشہر بنانے کے لئے عملی،نظری وفکری وعملی کاوشیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :