"عالمی یوم اولمپکس " پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت تقریب کا انعقاد

بدھ 27 جون 2018 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں "عالمی یوم اولمپکس"پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ آج ورلڈ اولمپکس ڈے پر ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم کھیل کے ذریعے اپنے ملک اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں گے کھیل وہ واحد شعبہ ہے جہاں قوم ،مذہب اور نسل کی تفریق کے بغیر صرف کھلاڑی سمجھا جاتا ہے اور یہی کھیلوں کے کھلاڑی دنیا میں امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں ہمیں امن کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا اور کھلاڑیوں کو مکمل سہولتوں کے ساتھ ان کی سرپرستی کرنا ہوگی تقریب میں یوم اولمپکس پر کیک کاٹا گیا اس موقع پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل ،فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایگزیگٹیو ممبران ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر فیصل ایوب ،محمد ندیم ،رانا رضوان ،محمد شکیل سمیت مختلف کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔