اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،ْ چوہدری محمد یاسین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے، نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں تشدد کر کے قتل کیا جا رہا ہے ،اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں ،ْمختلف وفود سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے وہ بدھ کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کو زیر بحث لایا جائے جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں ایک کمیشن بنایا جائے جو وہاں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات کرے انسانی حقوق کی تنظیم کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر کمیشن بنانے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کتنے مظالم ڈھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے اور تنازعہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں آپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر حالیہ ظلم و ستم اور بربریت طے شدہ منصوبے کے تحت کی جارہی ہے تاکہ کشمیری عوام آزادی کی جہدوجہد سے پیچھے ہٹ جاہیں لیکن بھارتی حکومت جان لے کہ اس طرح کے مظالم کشمیریوں کواپنا حق لینے سے نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے بھارتی افواج کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سمیت دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیر یوں کو آپاہج کیا جا رہا ہے خاص کر نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں تشدد کر کے قتل کیا جا رہا ہے اور بعد ازاں انکی لاشیں ملتی ہیں اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔