پاکستان کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی بھرپور حمایت کی جائے گی ،ْمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر

بدھ 27 جون 2018 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور لیگی امیدواران کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی ہائی کمان کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو تمام حلقہ جات جہاں مہاجرین کشمیر اور باشندگان آزادکشمیرآباد ہیں ان سے رابطہ کرے گی پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی ہائی کمان کااجلاس صدر جماعت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تمام مرکزی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان کے آمدہ انتخابات میں لیگی امیدواران کی انتخابی مہم چلانے کے سلسلہ میں حکمت عملی ترتیب دی گئی اس سلسلہ میں مہاجرین جموں وکشمیر اور آزادکشمیر کے وہ لوگ جن کے ووٹ پاکستان میں درج ہیں ان سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں مکتوب ارسال کیے جائیں گے کہ وہ لیگی امیدواران کی انتخابی مہم چلائیں اس سلسلہ میں چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کو بھی متحرک کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے انتخابات میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی ہائی کمان نے اپنے فیصلے میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت جو میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں قائم ہوئی آزادکشمیر کے حوالے سے جماعتی منشور کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ ریاستی باشندگان اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں کریں اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان کے طول و عرض میں آباد مہاجرین کشمیر اور باشندگان ریاست سے کہا کہ وہ پاکستان کے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کر کے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان مسلم لیگ ن،کشمیر کی آزادی کی ضامن اور قائد اعظم کے نظریات کی وارث ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے مسلم لیگ ن کی کامیابی ناگزیر ہے ۔